لائف سٹائل میڈیسن کو طبی تعلیمی نظام کا حصہ بنایا جائے ، وزیر صحت
ٹاسک فورس برائے لائف سٹائل میڈیسن کااجلاس، نصاب تیاری کیلئے کمیٹی تشکیلوزارتِ صحت کے احاطے میں صحت مند فوڈ کیاسک کے قیام کی منظور ی دی گئی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی زیر صدارت گزشتہ روز ٹاسک فورس برائے لائف سٹائل میڈیسن کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں پہلے اجلاس کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ، ماہرین نے غیر متعدی امراض کی مؤثر روک تھام اور آگاہی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا۔ وزیر صحت قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا لائف سٹائل میڈیسن کو ملک کے طبی تعلیمی نظام کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے ، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے نصاب میں لائف سٹائل میڈیسن کو شامل کرے ۔ نصاب کی تیاری اور سفارشات مرتب کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ سی پی ایس پی کے پوسٹ گریجویٹ اور ریذ یڈنسی ٹریننگ پروگرامز میں لائف سٹائل میڈیسن کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے رابطہ کیا جائے گا ،وفاقی وزیر قومی صحت نے وزارت کے احاطے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت صحت مند فوڈ کیاسک کے قیام کی بھی منظوری دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments