اسلام آباد، 15مشکوک افراد 23موٹرسائیکل تھانے بند
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور ۔۔۔
کومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 651افراد، 219گھروں، 83دکانیں، 37ہوٹل، 287موٹر سائیکلوں اور 122گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 15مشکوک افراد اور 23موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے 2پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments