مون سون، متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں،کمشنرراولپنڈی

مون سون، متعلقہ ادارے  ہائی الرٹ رہیں،کمشنرراولپنڈی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے ہدایت کی کہ حالیہ مون سون بارشوں کے دوران شہریوں کے ۔۔۔

جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک اور ہائی الرٹ رہیں۔ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں کی مسلسل نگرانی کریں اور فیلڈ میں موجود رہیں۔ تمام متعلقہ محکمے بارش کے دوران اور بعد میں فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے فوری کارروائی یقینی بنائیں۔ شہر کی سڑکوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ نالہ لئی اور دیگر برساتی نالوں کے اطراف خصوصی نگرانی رکھی جائے، جبکہ خطرناک مقامات پر حفاظتی انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...