جماعت جلالیہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ افکارِ صوفیاء کانفرنس 8اگست کو ہوگی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) جماعت جلالیہ پاکستان کے زیراہتمام 8اگست کو اسلام آباد میں سالانہ افکارِ صوفیاء کانفرنس ہوگی۔۔۔
، فکری اجتماع کا مقصد صوفیاء کرام کے روشن کردار اور پاکیزہ تعلیمات کو عام کرنا، معاشرے میں رواداری، اخلاص اور محبت کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو صوفیاء کے اخلاقی پیغام سے روشناس کروانا ہے۔ کانفرنس پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں دوپہر 2:00بجے منعقد ہو گی، جس میں ملک بھر سے علما، مشائخ، محققین، اور دینی و روحانی شخصیات شرکت فرمائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments