الفرقان سیکٹر میں واقع ہلال پارک اور نرسری کی تزئین و آرائش کا کام جاری

الفرقان سیکٹر میں واقع ہلال پارک اور  نرسری کی تزئین و آرائش کا کام جاری

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی شہر کو مزید سرسبز، خوبصورت اور ماحول دوست بنانے کے اپنے عزم کے تحت الفرقان سیکٹر میں واقع ہلال پارک اور ۔۔۔

نرسری کی تزئین و آرائش، شجرکاری اور باغبانی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو صحت مند، صاف ستھرا اور قدرتی ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہتر طرزِ زندگی سے مستفید ہو سکیں۔ پارک اور اس سے ملحقہ نرسری کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی اقدامات سرانجام دئیے جا رہے ہیں۔، نہ صرف سبزہ، پھولوں اور پودوں کی دیکھ بھال کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے بلکہ عوام کیلئے تفریحی سہولیات کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...