اسلام آباد پولیس کے شہدا کی اعزاز میں تقریب، زبردست خراج عقیدت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے 70شہداء کو خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں ڈی آئی جی ٹریفک/ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، تقریب میں اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران، شہدائے پولیس کے اہلخانہ وبچوں ،تاجربرادری کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments