حضرو،شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی
حضرو (اے پی پی) حضرو کے نواحی علاقے منورہ آباد میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو ہلاک کر کے خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے علاقے منور آباد میں 22 سالہ احسان اﷲ ولد نذیر نے گھر میں فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر اس کی 22 سالہ اہلیہ جاں بحق ہو گئی جبکہ 18 سالہ بہن اور 40 سالہ ساس زخمی ہو گئیں۔فائرنگ کے بعد احسان اﷲ نے خود کو بھی گولی مار لی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments