راولپنڈی میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ،سٹال سج گئے

راولپنڈی میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ،سٹال سج گئے

گلیوں، بازاروں، تجارتی مراکز ، اہم شاہراہوں پر سبز ہلالی پرچموں ، جھنڈیوں کی بہار جشن کا سامان خریدنے کیلئے شہریوں، بالخصوص بچوں ،نوجوانوں میں جوش و خروش

راولپنڈی (اے پی پی)یوم آزادی کی آمد کے ساتھ ہی راولپنڈی میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، شہر کے گلی کوچوں، بازاروں، تجارتی مراکز اور اہم شاہراہوں پر سبز ہلالی پرچموں اور سبز و سفید جھنڈیوں کی بہار نظر آنے لگی ، جبکہ خصوصی سٹالوں پر جشن آزادی کا سامان خریدنے کیلئے شہریوں، بالخصوص بچوں اور نوجوانوں میں بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے ،راجہ بازار، صدر، کمیٹی چوک، مری روڈ، ٹینچ بھاٹہ، پیرودھائی، چکری روڈ، کمرشل مارکیٹ، بنی مارکیٹ، اردو بازار اور دیگر تجارتی مراکز میں قومی پرچم، جھنڈیاں، بینرز، بیجز، سٹیکرز، کیپس، ہیڈ بینڈز، کلائی بینڈز، سبز و سفید مفلرز، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سجاوٹ کا سامان سمیت قائد اعظم اور قومی ہیروز کی تصاویر کے خصوصی سٹال سج گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...