جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جمعیت علماء اسلام حلقہ پی پی 19میٹروپولیٹن ضلع راولپنڈی کی مجلسِ عاملہ اور تمام یونین کونسلز کے ذمہ داران کا اجلاس حافظ ضیائاللہ کی زیرِ صدارت ہوا۔
اجلاس میں حلقہ پی پی 19کی تمام یونین کونسلز کے امراء، نظماء اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور 14اگست یومِ آزادی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 14اگست کو پاکستان زندہ باد موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا جائے گا، جو گلزارِ قائد سے شروع ہو کر سکیم نمبر 3تک جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments