مقدمات میں بروقت چالان مرتب کر کے عدالتوں میں بھجوائے جائیں ،ایس ایس پی انوسٹیگیشن

مقدمات میں بروقت چالان  مرتب کر کے عدالتوں میں بھجوائے  جائیں ،ایس ایس پی انوسٹیگیشن

راولپنڈی (اے پی پی) ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔۔۔

جس میں ایس ڈی پی اوز، ریڈر اسٹاف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس کی کارکردگی اور زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے ہدایت کی کہ سنگین اور دیگر نوعیت کے مقدمات میں بروقت چالان مرتب کر کے عدالتوں میں بھجوائے جائیں جبکہ زیر التوا چالان کو جلد از جلد یکسو کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...