سپیشل پروٹیکشن یونٹ سکیورٹی ڈویژن میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب

سپیشل پروٹیکشن یونٹ سکیورٹی  ڈویژن میں ترقی پانے والے  افسران کے اعزاز میں تقریب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپیشل پروٹیکشن یونٹ سکیورٹی ڈویژن میں محکمانہ ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سپیشل پروٹیکشن یونٹ خالد محمود اعوان نے ترقی پانے والے انسپکٹر ثاقب علی اور انسپکٹر راجا طاہر کو رینک لگائے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ خالد محمود اعوان نے کہا کہ ترقی کے ساتھ ان کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آئی جی نے تمام خالی آسامیوں پر محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی واضح ہدایات دی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...