مسیحی تنظیم دی سیڈرز کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے تقریب

مسیحی تنظیم دی سیڈرز کے زیر اہتمام  یوم آزادی کے حوالے سے تقریب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مسیحی تنظیم دی سیڈرز کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں چیئرمین پادری عادل گل کی قیادت میں پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے سلسلے میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب سے پادری عادل گل، پادری ہنوک ٹوڈ، فادر جیکب جوزف ٹوگرا، رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیوا، سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل، وجید جاوید ایڈووکیٹ، پادری جاوید بھٹی اور دیگر نے خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...