میر رضا کے بہیمانہ قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، شیعہ علما کونسل
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے میر رضا علی کے بہیمانہ قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔
واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کر کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔ میر رضا علی کو مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا، جبکہ مقتول کے والدین اور وکیل پہلے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر مسلسل تحفظات کا اظہار کرتے رہے۔ دوسرے پوسٹ مارٹم میں سامنے آنے والے تشدد کے درجنوں مبینہ شواہد نے معاملے کی سنگینی مزید واضح کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments