چکو ال ، غیرقانونی سگریٹ فیکٹری پکڑی گئی، 25کروڑ کا مال برآمد
فیکٹری میں 11مشینیں نصب تھیں، بھاری مقدار میں خام تمباکو اور تیار سگریٹ موجود تھا،حکام
چکوال(آئی این پی ) چکوال میں غیرقانونی سگریٹ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی جس میں 25 کروڑ روپے کا مال برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق زیڈ ایچ کیو راولپنڈی کی ای آئی ٹیم کی خفیہ اطلاع پر آئی بی ڈی چکوال اور ایف بی آر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے ضلع چکوال کے علاقے دھرابی گاؤں کے قریب غیر قانونی سگریٹ تیار کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ مار کر25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کرلیا۔ایف بی آر حکام کے مطابق ایف بی آر کو ایک مکمل غیر قانونی سگریٹ مینوفیکچرنگ یونٹ کا سراغ ملا ہے جو ایف ای ڈی اور جی ایس ٹی سے بچنے کے لیے رات کے اوقات میں چلایا جاتا تھا، فیکٹری میں مختلف برانڈز کے سگریٹ تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کیے جاتے تھے جبکہ یونٹ ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں تھا اور ٹیکس سے بچنے کے لیے سگریٹ کے پیکٹس پر بار کوڈ بھی موجود نہیں تھا۔ایف بی آر حکام کے مطابق غیر قانونی فیکٹری میں سگریٹ بنانے والی 11 مشینیں نصب تھیں جبکہ ایک بڑے گودام میں بھاری مقدار میں خام تمباکو اور تیار سگریٹ موجود تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments