تعلیمی اداروں میں صوفیاء کرام کے افکار کو عام کرنے کیلئے تحقیقی چیئرز قائم کرنیکا مطالبہ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) جماعت جلالیہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ افکار صوفیاء کانفرنس میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ جامعات اور تعلیمی اداروں میں صوفیاء کرام کے افکار کو عام کرنے کیلئے تحقیقی چیئرز قائم کی جائیں۔
محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزارات پر تصوف اکیڈمیز قائم کی جائیں۔ پاکستان کی بقاء اور ترقی صوفیاء کرام کی تعلیمات امن ومحبت کو فروغ دینے میں ہے ۔ کانفرنس کی صدارت جماعت جلالیہ پاکستان کے سربراہ سجادہ نشین بھکھی شریف ڈاکٹر پیر سید نوید الحسن مشہدی نے کی مقررین نے کہا کہ جماعت جلالیہ پاکستان افکار صوفیاء کی داعی اور جذبہ حب الوطنی کی امین جماعت ہے جس کا مقصد اولین معاشرے کے تمام طبقات میں صحیح اسلامی روح بیدار کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments