کامسٹیک اور ریوائیو میڈیکل ٹیکنالوجیز کے مشترکہ انڈسٹریل انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
اسلام آباد (نامہ نگار) کامسٹیک اور ریوائیو میڈیکل ٹیکنالوجیز کے مشترکہ انڈسٹریل انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہوگیا، جس کے تحت آذربائیجان، کیمرون، اردن، نائجیریا اور پاکستان کے منتخب نوجوانوں کو شعبہ صحت میں چار ہفتوں کی عملی صنعتی تربیت فراہم کی جائے گی۔
منتخب انٹرنز کے اعزاز میں ریوائیو میڈیکل ٹیکنالوجیز اسلام آباد میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام کے دوران شرکاء کو میڈیکل ڈیوائسز کی تیاری، بائیومیٹریلز، ہیلتھ ٹیکنالوجی، تحقیق و ترقی، کوالٹی اشورنس، ٹیسٹنگ، ریگولیٹری امور اور جدید مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں عملی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ پروگرام کیلئے آذربائیجان سے سمیرا سلیمانووا، کیمرون سے سومینے ڈونگمو اسٹینی لیونل، اردن سے احمد حماشہ، نائجیریا سے مصطفیٰ صالحو اور پاکستان سے ایشا رحمان ملک کا انتخاب کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments