ڈی سی آفس مری،پی آئی اے پارک میں جدید اور رنگ برنگی لائٹس نصب

ڈی سی آفس مری،پی آئی اے پارک  میں جدید اور رنگ برنگی لائٹس نصب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مری کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری / ایم ڈی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے ڈی سی آفس مری اور مشہور تفریحی مقام پی آئی اے پارک مری میں مختلف اقسام کی جدید اور رنگ برنگی لائٹس نصب کروا دی ہیں۔

اقدام کا مقصد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’خوبصورت اور روشن پنجاب‘ ویژن کے تحت ملکہ کوہسار کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مری سیاحت کا مرکز ہے، ملک بھر سے سیاح یہاں سیر و تفریح کیلئے آتے ہیں۔ انہیں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی زمہ داری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...