محکمہ تعلیم، کلرکوں کی ترقیوں میں بے قاعدگی کی تحقیقات شروع
رانا جاوید اختر انکوائری آفیسر مقرر، 6سال میں ترقی پانے والوں کا ریکارڈ چیک کرینگے
راولپنڈی (خاور نواز راجہ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او یاسین بلوچ نے کلرکوں کی مختلف مراحل میں ہونے والی پروموشن میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہونے پر محکمہ تعلیم راولپنڈی میں 2019سے 2026کے دوران جونیئر سے سینئر کلرک اور سینئر کلرک سے اسسٹنٹ کے عہدوں پر کی گئی پروموشن کے حوالے سے تحقیقات کیلئے پروب انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے گورنمنٹ ڈینیز ہائر سیکنڈری سکول صدر کے پر نسپل رانا جاوید اختر کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے جو 6سال کے دورانیے میں پروموشن پانے والے کلرکوں کا سروس ریکارڈ، تعلیمی قابلیت، سنیارٹی لسٹیں، سروس رولز کے مطابق ترقی پانے کی اہلیت، اے سی آرز، پی ای آر ایس، متعلقہ وقت میں خالی پوسٹوں کی تفصیلات بارے تحقیقات کریں گے، اس کے علاوہ سروس ریکارڈ میں بے ضابطگیوں اور پنجاب سول سرونٹس رولز کے خلاف ہونے والی پروموشن کی جانچ پڑتال بھی کریں گے، انکوائری آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7یوم انکوائری مکمل کریں اور اس کی رپورٹ سی ای او ایجوکیشن کو پیش کریں۔ تمام متعلقہ برانچز اور افسران کو مکمل ریکارڈ پروب آفیسر کو فراہم کرنے اور انکوائری کی تکمیل کیلئے مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔ انکوائری رپورٹ پر متعلقہ افسران اور اہلکاروں کھ خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments