ڈپٹی کمشنر کا بری امام کا دورہ عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بری امام کا دورہ کرکے سالانہ عرس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز اور اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے بری امام عرس و میلے کیلئے پارکنگ، لائٹنگ اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا جبکہ میلے کے داخلی و خارجی راستوں، زائرین کی آمد و رفت اور سیکیورٹی انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں میلے کے دوران کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments