بری امام عرس ،فول پروف سکیورٹی انتظامات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے بری امام عرس کے موقع پر شہریوں اور زائرین کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔۔۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے بری امام کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو مؤثر اور ذمہ دارانہ انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دورانِ ڈیوٹی مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ، جبکہ زائرین کے ساتھ خوش اخلاقی اور تعاون پر مبنی رویہ اپنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments