راولپنڈی،ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ،25کیسز کی سماعت

راولپنڈی،ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ،25کیسز کی سماعت

فیصلے میرٹ پر کیے جائیں کسی کی مداخلت یا سفارش قابل قبول نہیں،ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار )ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ڈی سی آفس میں ہوا، صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کی ۔ 25کیسز کی سماعت کی گئی ،ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کو اب تک ٹریبونل کی جانب سے دو سو سے زائد کیسز موصول ہو چکے ہیں ۔زیر سماعت سکروٹنی اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے متلقعہ محکموں کے افسران کو احکامات صادر کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ فیصلے میرٹ پر کیے جائیں کسی کی مداخلت یا سفارش قابل قبول نہیں۔ہماری ذمہ داری شہریوں کو انصاف فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ 80 فیصد سے زائد کیسز زمینوں کے تنازعات کی وجہ سے عدالتوں میں زیر سماعت ہیں،زمینوں کے تنازعات کے فوری حل سے عدالتوں، پولیس اور محکمہ مال پر مقدمات کا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مشترکہ کھاتوں کی زمین کی فوری تقسیم یقینی بنائی جائے ،ہر مالک کو اس کی قانونی ملکیت کے مطابق حصہ ملنا چاہیے ،بغیر ملکیت کے ناجائز دعوے کرنے والوں کے کیسز کی فوری رپورٹ پیش کی جائے ۔ناجائز قابضین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔،جھوٹی اور بے بنیاد درخواستیں دینے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...