اسلام آباد ،2مشکوک افراد ،31موٹر سائیکل تھانے بند
457افراد، 158گھروں ، پانچ ہوٹل ،325موٹر سائیکلوں،78گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 457افراد، 158 گھروں، 18دکانیں، پانچ ہوٹل، 325موٹر سائیکلوں اور 78گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 2مشکوک افراد اور 31موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments