مری کے ہوٹل سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

مری کے ہوٹل سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

چینوٹ کے رہائشی 26سالہ ریحان لیکچرار تھا ،بھائی کی انصاف کی اپیل

مری (نمائندہ دنیا) مری کے ہوٹل سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد، بھائی کا قتل کا شبہ، شفاف تحقیقات کا مطالبہ امتیاز شہید روڈ پر واقع ایک ہوٹل کے کمرے سے چینوٹ کے رہائشی 26 سالہ ریحان شکیل کی پنکھے سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد، ریحان شکیل کے بھائی نعمان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس کا بھائی ریحان اپنے دوستوں کے ہمراہ مری آیا تھا اور امتیاز شہید روڈ کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھا۔ واقعے کے بعد مجھے مری پولیس کی جانب سے فون پر اطلاع دی گئی کہ ریحان کی لاش ہوٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے انہوں نے کہا کہ میرا بھائی لیکچرار تھا اور وہ خودکشی نہیں کر سکتا میرے بھائی کے ساتھ جانے والے دیگر دوستوں کے موبائل فون بھی بند جا رہے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...