جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری ،12گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے 240گرام آئس ، 10بوتلیں شراب، 7پستول برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 12جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ کوہسار، تھانہ گولڑہ،تھانہ سبزی منڈی، تھانہ ترنول، تھانہ کرپا، تھانہ سہالہ تھانہ ہمک اور تھانہ کھنہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 10ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 240گرام آئس ، 10بوتلیں شراب اور مختلف بور کے 7عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments