میری سیاست کا مقصد صرف عوامی خدمت اور آزادکشمیر کی ترقی ہے، سحرش قمر
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ نون شعبہ خواتین آزاد کشمیر کی چیئرپرسن و نومنتخب رکن آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سحرش قمر ملک نے کہا ہے کہ میری سیاست کا مقصد صرف عوامی خدمت اور ریاست کی ترقی ہے۔۔۔
، پارٹی قیادت اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے ہرممکن کوشش کروں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل کشمیر فورم کے صدر ملک محمد ساجد اعوان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک محمد ساجد اعوان نے سحرش قمر ملک کو مبارکباد پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments