معاشرہ میں تبدیلی کیلئے سیرت النبی ؐ پر عمل ناگزیر ،جسٹس محمد انو ر

معاشرہ میں تبدیلی کیلئے سیرت النبی ؐ پر عمل ناگزیر ،جسٹس محمد انو ر

اوپن یونیورسٹی میں تقریب ،وی سی و دیگر حکام کی کثیرتعداد میں شرکت

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺ کی روشنی میں ’’سماجی تبدیلی اور عدل اجتماعی کا نمونہ‘‘ کے موضوع پرتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس ڈاکٹر سید محمد انو ر مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر تھے جبکہ وائس چانسلر، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے تقریب کی صدارت کی۔ جسٹس ڈاکٹر سید محمد انو ر نے کہا کہ یہ ملک جس طرح وجود میں آیا ہے ہمیں اس کا تحفظ بھی ویسے ہی کرنا ہو گا، رسول اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ اجتماعی، معاشی، سیاسی اور عدالتی معاملات کیلئے بھی مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے، ہمیں معاشرے میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے سیرت النبی ﷺ کے اصولوں کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا عدم برداشت، ناانصافی اور معاشرتی تقسیم جیسے مسائل کا حل سیرت النبیﷺ کی تعلیمات پر عمل میں مضمر ہے ۔ تقریب میں ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹرشاہ محی الدین ہاشمی، چیئر مین شعبہ سیرت سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شاہ معین الدین ہاشمی ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر اسلام ، فیکلٹی ممبران، پرنسپل افسران، ملازمین اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...