جہلم میں رحمتُ العالمین ؐکانفرنس بلال اظہر کیانی و دیگر کی شر کت

 جہلم میں رحمتُ العالمین ؐکانفرنس  بلال اظہر کیانی و دیگر کی شر کت

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے 12ربیع الاول کے سلسلے میں جہلم میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ رحمتُ العالمینؐ کانفرنس میں شرکت کی۔۔

، کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر جہلم، ڈی پی او جہلم، پولیس و انتظامیہ کے افسران، علمائے کرام، امن کمیٹی کے اراکین، تاجر برادری اور معززینِ شہر نے شرکت کی۔ تقریب میں نعتِ رسولِ مقبول ؐپیش کی گئی، اس موقع پر وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے خطاب کیا۔کہا کہ جشنِ میلا دمحض عقیدت کے اظہار کا موقع نہیں بلکہ سیرتِ رسولؐ کو اپنی روزمرہ زندگی میں اپنانے اور معاشرے میں اخوت و رواداری کو فروغ دینے کا عہد بھی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...