شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، آئی جی اسلام آباد

شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، آئی جی اسلام آباد

علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس، زیر التوا معاملات جلد نمٹانے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوئے، جن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، پولیسنگ کے مختلف امور، تفتیشی معاملات، قانونی امور، شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے، سیف سٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق جاری منصوبوں اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو نئے اہداف اور ذمہ داریاں تفویض کیں اور ہدایت کی کہ تمام ٹاسکس کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے، تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور قانونی امور کو بروقت مکمل کرتے ہوئے شہریوں کی شکایا ت کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید، موثر اور عوام دوست پولیسنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا عمل مزید تیز کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...