27 ستمبر کا لانگ مارچ عوام کے جذبات کا ترجمان ہو گا،ظاہر شاہ طورو
مردان ( نما ئندہ دنیا ) سابق صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے پی ٹی آ ئی کارکنوں اور ۔۔۔۔
مقامی علاقہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا 27ستمبر کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ایک مدبرانہ اور بروقت فیصلہ ہے ، جس میں خیبرپختونخوا کے عوام اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھرپور شرکت کرینگے ۔ 27 ستمبر کا لانگ مارچ عوام کے جذبات اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ترجمانی کرے گا، یہ تحریک عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی اور رہائی کے بغیر کوئی واپسی نہیں ہوگی،کارکن مکمل اتحاد، نظم و ضبط اور پرامن طریقے سے 27ستمبر کے رہائی مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاری کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments