قائداعظم یونیورسٹی اور ایس ڈی پی آئی میں تحقیقی و پالیسی تعاون کا معاہدہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) ایس ڈی پی آئی اور قائداعظم یونیورسٹی نے تحقیق کو عملی پالیسی سازی سے۔۔۔۔
جوڑنے اور طلبہ و محققین کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے عزم کے ساتھ تعلیمی و تحقیقی تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔معاہدے پر ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پالیسی) ڈاکٹر شفقت منیر اور قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اقبال نے دستخط کیے ۔ ڈاکٹر شفقت منیر نے اس تعاون کو اہم پیش رفت قرار دیا اور ایس ڈی پی آئی اور قائداعظم یونیورسٹی کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اداروں کو قومی سطح پر نمایاں مقام حاصل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments