قازقستان اور عمان سے ملک بدر کیے گئے 3پاکستانیوںکیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد (اے پی پی) ایف آئی اے اسلام آباد زون نے قازقستان اور عمان سے ملک بدر کیے گئے تین پاکستانی۔۔۔۔
مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ملزمان کی شناخت تحسین اﷲ، محمد رمضان اور محمد عدنان کے نام سے ہوئی ہے ۔ تحسین اﷲ اور محمد رمضان ورک ویزے پر کرغزستان گئے تھے لیکن بعد میں غیر قانونی طور پر قازقستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں انہیں ملک بدر کر دیا گیا۔تیسرے ملزم محمد عدنان کو عمان سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments