پنڈدادنخان ،کم پٹرول فراہم کرنے پر 2پمپ سیل
کھیوڑہ( نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت نے جہلم روڈ پنڈدادنخان تا پننوال مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔۔۔۔
جس کے دوران پٹرول پمپس پر صارفین کو مقررہ مقدار سے کم پٹرول فراہم کرنے کی شکایات اور بے ضابطگیاں سامنے آنے پر دو پٹرول پمپس سیل جبکہ متعدد کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پٹرول پمپس اور دیگر کاروباری مراکز کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments