میڈیا ٹائون تا پمز الیکٹرک بس سروس کا دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) میڈیا ٹاؤن سے پمز ایکس سولہ الیکٹرک بس سروس کا دورانیہ شدید رش کے باعث 30منٹ کی بجائے 15منٹ کیا جائے تاکہ بس پر سفر کرنے والے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔۔۔
میڈیا ٹاون سے کورنگ ٹاون تک کم وبیش چھ ہاوسنگ سوسایٹیز کے رہائشی اس بس کے ذریعے آتے اور جاتے ہیں جبکہ بس سروس جو ہر آدھے گھنٹے بعد چلتی ہے پر رش کے باعث بس میں کھڑا ہونے تک کی جگہ پی ڈبلیو ڈی کے سٹاپ سے ہی ختم ہوجاتی ہے ۔عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments