اسلام آباد ،10اشتہاریوں سمیت 23جرائم پیشہ افراد گرفتا ر
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,547گرام آئس، 115 گرام چرس،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 23 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لئے ، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,547 گرام آئس، 115گرام چرس،ایک رائفل،ایک گن اور مختلف بور کے پانچ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 10 مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments