راولپنڈی،پھول، کھلونے فروخت کرنے والی 13سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے علاقے چکلالہ میں پھول اور کھلونے فروخت کرنے والی 13 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر ایک رکشہ ڈرائیور نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، درخواست گزار نے بتایا ہے کہ میں اور میرا 16 سالہ بیٹا شادی ہال میں ڈش واشر ہیں اور 13سال کی بیٹی چکلالہ میں پھول کھلونے فروخت کرتی ہے ۔مقدمے کے مطابق بچی پھول اور کھلونے فروخت کرکے گھر جا رہی تھی کہ محلہ دار رکشہ ڈرائیور نے لفٹ دی اور ملزم بیٹی کو قبرستان والے گراونڈ لے گیا اور وہاں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments