نوشہرہ :قرض عدم ادائیگی ،مزدورکی بیوی ، بیٹا گن پوائنٹ پراغوا

نوشہرہ :قرض عدم ادائیگی ،مزدورکی بیوی ، بیٹا گن پوائنٹ پراغوا

نعیم جان نے بیٹے کے بیرون ملک جانے کیلئے ملزمان سجاداوراعجازسے قرض لیا تھاپولیس نے ماں اور11سالہ بیٹے کوبحفاظت بازیاب کروالیا،دونوں ملزم گرفتار

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) قرض یا سود کی رقم کی ادائیگی میں تاخیرپرمسلح ملزمان نے غریب مزدور کی جواںسال بیوی اور گیارہ سالہ بیٹے کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا،سدہ کرم ایجنسی کے رہائشی محنت کش نعیم جان نے بیٹے کے بیرون ملک جانے کے لیے ملزمان سے قرض لیا تھا، قرض کی رقم میں تاخیر پر غریب محنت کش پر سود کی بھاری رقم ڈال دی ،رقم کی عدم ادائیگی پر مسلح ملزمان سجاد خان اور اعجاز خان نے پبی میں واقع محنت کش نعیم جان کے گھر پر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے محنت کش کی جواں سال بیوی مسماۃ ش اور گیارہ سالہ بیٹے کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پشاور کے علاقے امت خیل قاضیاں، کندے پیرانو مسجد پشاور بڈھ بیر نے ایک گھر سے مغویان ماں بیٹے کو بحفاظت بازیاب کروالیا اور دونوں ملزمان اعجاز خان اور سجاد خان کو گرفتارکرلیا ،جوڈیشل مجسٹر یٹ نوشہرہ نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...