اسلام آباد ،6مشکوک افراد ،18موٹر سائیکل تھانے بند

 اسلام آباد ،6مشکوک افراد ،18موٹر سائیکل تھانے بند

سرچ آپریشنز میں 323افراد، 133 گھروں، 48 گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشنز کے دوران 323 افراد، 133 گھروں، 30 دکانیں، 170 موٹر سائیکلوں اور 48 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چھ مشکوک افراد اور 18 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...