جعلی دستاویزات پر قائم سیمنٹ پروسیسنگ یونٹ سیل
سیمنٹ کی پیکنگ کے دوران اس میں کڑانہ ہلز سے مخصوص خاکہ کی ملاوٹ کے ساتھ ،ٹیکس چوری، معدنی رائلٹی کی عدم ادائیگی ودیگر سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی باضابطہ طور پر انکوائری کے احکامات بھی جاری ، تحقیقات میں معاملہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا یونٹ میں کسی قسم کی غیرقانونی تجارتی یا صنعتی سرگرمی جاری تھی یا نہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ سیمنٹ کی فروخت اور دیگر سنگین بے ضابطگیوں کے ساتھ جعلی دستاویزات پر قائم ایک بڑے پروسیسنگ یونٹ کو انتظامیہ کی اعلی سطحی ٹیم نے کارروائی کر کے سیل کر دیا،جبکہ اس حوالے سے باضابطہ طور پر انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق فیصل آباد روڈ کے قریب پل 111جنوبی کے قریب قائم سیمنٹ مکسنگ اور پیکجنگ یونٹ کے خلاف مختلف وفاقی اور صوبائی اداروں کو شکایت ارسال کر دی گئی تھی جس میں سیمنٹ کی پیکنگ کے دوران اس میں کڑانہ ہلز سے مخصوص خاکہ کی ملاوٹ کے ساتھ ساتھ ،ٹیکس چوری، معدنی رائلٹی کی عدم ادائیگی، ماحولیاتی قوانین اور صنعتی ضابطوں کی مبینہ خلاف ورزیوں سمیت دیگر دیگر نوعیت کی سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ہدایات کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سرگودھا، اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز سرگودھا پر مشتمل خصوصی ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے یونٹ کا وزٹ کیا اور ابتدائی طور پر جعلی رجسٹریشن اور بعض مشکوک معاملات سامنے آنے پر یونٹ کو سیل کر دیا
جبکہ ڈی سی کی جانب سے اس معاملے کی تفصیلی اور حقائق پر مبنی انکوائری کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جس میں ٹیکس چوری ، کسٹمز، ماحولیاتی قوانین اور معدنی رائلٹی سمیت متعلقہ ضابطہ جاتی تقاضوں کے ساتھ ساتھ یہ معاملہ بھی دیکھا جائیگا کہ آیا یونٹ میں کسی قسم کی غیرقانونی تجارتی یا صنعتی سرگرمی جاری تھی یا نہیں، موقع پر موجود آزمائشی سیمنٹ کے تھیلوں کی اصل نوعیت اور ان کی خریداری و ٹیکس ادائیگی کا ریکارڈ کیا ہے ، جبکہ کسٹمز حکام کو فراہم کی گئی دستاویزات کی بھی تصدیق کی جائے گی۔ متعلقہ افسران کو یونٹ کی مجموعی قانونی حیثیت، اجازت ناموں، لائسنسز اور دیگر لازمی تقاضوں کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ہی یونٹ کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ اس معاملے میں ایک طرف صنعتی یونٹ کی جانب سے قانونی و ضابطہ جاتی تقاضوں کی تکمیل کا دعویٰ کیا گیا ہے دوسری جانب متعلقہ اداروں کے تحفظات بھی موجود ہیں، جن کی حقیقت انکوائری کے دوران ریکارڈ اور شواہد کی بنیاد پر سامنے لائی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments