تھانے میں شہری کے چہرے پر جوتا مارنے کی ویڈیو وائرل، اہلکار معطل

 تھانے میں شہری کے چہرے پر جوتا مارنے کی ویڈیو وائرل، اہلکار معطل

مکان پر مبینہ قبضے پر لڑائی جھ ے کے معاملے پر فریقین کو تھانہ گوجرخان منتقل کیا گیا تھا

  راولپنڈی(این این آئی)تھانہ گوجر خان میں باوردی پولیس اہلکار نے تھانے میں بیٹھے شخص کے چہرے پر جوتا مار دیا جس کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کر دی اور انکوائری کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک واقعے کے دوران فریقین کے مابین تنازع پر ون فائیو کال کے بعد فریقین کو تھانے منتقل کیا گیا تو اس دوران فیاض ججی نامی شخص بغیر جوتوں اور پھٹے ہوئے کپڑوں میں تھانہ گوجر خان میں بیٹھا ہوا تھا۔وائرل ویڈیو میں چند دیگر افراد کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں جو مبینہ طور پر دوسرے فریق سے ہیں۔

دوران گفتگو پھٹے کپڑوں والے شخص اور کمرے میں بیٹھے افراد کے مابین تکرار ہوتی ہے تو فیاض ججی نامی شخص کوئی جواب دیتا ہے کہ اچانک مسلح باوردی پولیس اہلکار ہاتھ میں جوتا اٹھائے وہاں آتا ہے اور فیاض ججی کے چہرے پر جوتا رسید کر دیتا ہے ۔ سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے ویڈیو کا نوٹس لیا اور تھانے میں شہری سے ناروا سلوک اور تشدد کیا۔تھانہ گوجرخان کے کانسٹیبل احتشام کو فوری معطل کلوز لائن کرکے چارج شیٹ جاری کر دی گئی جبکہ ایس پی صدر کو واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...