ایبٹ آباد ،شوہر نے تیز دھار آلے سے وار کرکے بیوی مار ڈالی
ایبٹ آباد (نمائندہ دنیا ) تھانہ مانگل کی حدود سجیکوٹ کوٹلہ میں الائی کے رہائشی ثاقب نامی شخص نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے کے وار کرکے اپنی 29 سالہ بیوی رضیہ بی بی کو قتل کردیا اور ارتکابِ جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی، جس کا سب سے چھوٹا بچہ صرف دو ماہ کا ہے ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد بشیر کی درخواست پر ملزم کے خلاف تھانہ مانگل میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات اور واقعے کی دیگر تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments