راولپنڈی، تزئین و آرائش کا کام جاری
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر کی اہم شاہراہ مری روڈ کو خوبصورت، سرسبز اور ۔۔۔
دیدہ زیب بنانے کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ مری روڈ کی گرین بیلٹس، میڈینز اور اطراف کے سبزہ زاروں کی صفائی، تزئین و آرائش اور پودوں کی نگہداشت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ گرین بیلٹس پر موجود پودوں اور موسمی پھولوں کو باقاعدگی سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے، گھاس کی کٹائی، پودوں اور جھاڑیوں کی تراش خراش، گوڈی اور صفائی سمیت دیگر ضروری ہارٹیکلچر سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments