پریونیورسٹی آف لاہور،یونیورسٹی آف پلائی ماؤتھ کے طلبہ وفد کا پارلیمنٹ کا دورہ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی دعوت پریونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف پلائی ماؤتھ کے۔۔۔
طلبہ و طالبات پر مشتمل 50رکنی وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر وفد کو سینیٹ سیکرٹریٹ حکام نے خوش آمدید کہا۔ وفد نے گلی دستور، سینیٹ میوزیم، سینیٹ ہال، اسمبلی ہال اور پارلیمنٹ بلڈنگ میں موجود دیگر اہم تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔ وفد کو پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، قانون سازی کے عمل اور ایوانِ بالا کے قومی اُمور میں کردار سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments