اسلام آباد چیمبر الیکشن ،بیلٹ پیپر پر نام حروف تہجی سے لکھے جائیں ،عبدالقدوس سواتی
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کے ۔۔۔
عمل کو آئین اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق شفاف بنانے کیلئے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ایگزیکٹو ممبر کے امیدوار عبدالقدوس سواتی نے الیکشن کمیشن کے پاس ایک باضابطہ درخواست جمع کروا دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بیلٹ پیپر پر تمام امیدواروں کے اسماء گرامی کو نمبرنگ کے بجائے حروفِ تہجی کی ترتیب سے شائع کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس جیسے معتبر تجارتی ادارے میں تمام عمل کا شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونا ضروری ہے تاکہ تاجر برادری کا اعتماد بحال رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments