مزید جدید الیکٹرک گاڑیاں اسلام آباد پولیس کے بیڑے میں شامل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور شہریوں کو مؤثر و بروقت پولیس سروسز کی ۔۔۔
فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں اسلام آباد پولیس کے بیڑے میں جدید الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی تعداد شامل کر دی گئی ہے ، جو شہر میں پٹرولنگ، سکیورٹی اور فیلڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔نئی الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت کے موقع پر شاندار فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز ڈی چوک سے ہوا اور شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرتا ہوا دوبارہ ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments