ٹینور ٹریک سسٹم کی نظرثانی شدہ تنخواہوں کے نوٹیفکیشن کا جائزہ مکمل کرنیکا مطالبہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آل پاکستان ٹینور ٹریک فیکلٹی ایسوسی ایشن (APTTA) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔۔۔
کہ جولائی 2026 میں فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ٹینور ٹریک سسٹم (TTS) کی نظرثانی شدہ تنخواہوں کے نوٹیفکیشن کا جائزہ جلد مکمل کیا جائے اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل مشاورتی عمل دوبارہ شروع کیا جائے ۔APTTA نے وفاقی کابینہ کی جانب سے TTS فیکلٹی کی تنخواہوں کے دیرینہ مسئلے کو تسلیم کرنے اور یکم جولائی 2026 سے نظرثانی شدہ تنخواہوں کے نفاذ کا خیرمقدم کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments