اڈیالہ جیل میں قیدی بیماری کے باعث جاں بحق

اڈیالہ جیل میں قیدی  بیماری کے باعث جاں بحق

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ میں ایک حوالاتی قیدی بیماری کے باعث جاں بحق ہوگیا۔حکام کے۔۔

 مطابق 40 سالہ اویس احمد تھانہ جاتلی کے منشیات کے مقدمے میں اسیر تھا۔جیل انتظامیہ نے بتایا کہ قیدی کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس پر اسے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گیا۔حکام کے مطابق واقعہ سے متعلق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...