علامہ اقبال سکالرشپس ،سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس، اہم فیصلے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بنگلہ دیش، وسطی ایشیائی اور دوست ممالک کیلئے علامہ اقبال سکالرشپس منصوبے کی پروجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس ۔۔
ایچ ای سی سیکرٹریٹ میں ہوا۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد کی زیر صدارت اجلاس میں وزارتِ خارجہ، اقتصادی امور ڈویژن اور پلاننگ کمیشن کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے ان بانڈ اور آٹ بانڈ سیمسٹر ایکسچینج پروگرام شروع کرنے اور وسطی ایشیائی و دیگر دوست ممالک کے اہل امیدواروں کو اسکالرشپس دینے کے فیصلے کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments