اسلام آباد ،65اشتہاریوں سمیت 78جرائم پیشہ افراد گرفتار
ملزموں کے قبضہ سے منشیات ،اسلحہ برآمد ،مقدمات درج ،تفتیش شروع
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 78جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لئے ، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 180 گرام آئس، 510 گرام چرس اور مختلف بور کے 10 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 65 مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments