اسلام آباد، 130مشکوک افراد، 157موٹر سائیکل تھانے بند
2,891افراد، 1,404گھر، 76ہوٹلز، 1,316موٹرسائیکل اور 495گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 2,891افراد، 1,404گھر، 272 دکانیں، 76ہوٹلز، 1,316موٹرسائیکل اور 495گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 130مشکوک افراد اور 157موٹرسائیکل اور 10گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ مزید براں دوران سرچ آپریشن آئس، ہیروئین اور شراب سمیت تین عدد قانونی پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments