تاریخ ساز اسلام آباد مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں ،نصراللہ رندھاوا

 تاریخ ساز اسلام آباد مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں ،نصراللہ رندھاوا

مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک پردھرنا دینگے ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جماعت اسلامی کا احتجاج تاریخ ساز اور مکمل طور پر پرامن ہوگا، مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک پر دھرنا دینگے ، جماعت اسلامی اپنے مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر صفدر، ڈپٹی سیکرٹری تصور کاظمی اور سیکرٹری اطلاعات رب نواز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ گزشتہ سال حکومت نے پٹرولیم لیوی کے نام پر اربوں روپے عوام کی جیبوں سے نکلوائے ۔ جماعت اسلامی کا مطالبہ واضح ہے کہ عوام کو حقیقی ریلیف دینا ہے تو پٹرولیم لیوی ختم کی جائے ۔ حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال اپنی جگہ موجود ہے ۔ ملک بھر سے لوگ اسلام آباد پہنچیں گے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اسلام آباد کی سڑکیں کھلی رکھے ، انتظامیہ کنٹینرز لگا کر عوام کا راستہ نہ روکے ۔ ڈی چوک پر دھرنے کے لیے انتظامیہ کو درخواست بھی دے دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...